شمالی شام اور دمشق پر اسرائیل کے راکٹ حملے

اسد انتظامیہ کی زیر نگرانی خبر ایجنسی SANA  کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق  شب آٹھ بجے حلب کے ہوائی اڈے اور شب نو بج کر 18 منٹ پر جنوب مشرقی دمشق کے بعض مقامات پر اسرائیل کی جانب سے  فضائی حملے کیے گئے ہیں

1874392
شمالی شام اور دمشق پر اسرائیل کے راکٹ حملے

شمالی شام  میں اسد انتظامیہ کے زیر کنٹرول حلب کے مشرق میں واقع ایک ہوائی اڈے اور دمشق پر اسرائیل نے حملے کیے ہیں۔

 اسد انتظامیہ کی زیر نگرانی خبر ایجنسی SANA  کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق  شب آٹھ بجے حلب کے ہوائی اڈے اور شب نو بج کر 18 منٹ پر جنوب مشرقی دمشق کے بعض مقامات پر اسرائیل کی جانب سے  فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ  حلب کے ہوائی اڈے  کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ  دمشق پر ہوئے حملوں کے دوران شامی فضائی دفاعی نظام  نے ان میزائلوں میں سے چند کو تباہ  کرنے کا بھی دعوی کیا ہے ۔

 واضح رہے کہ دمشق اور حلب میں اسد نواز فوج کے علاوہ ایرانی نواز  غیر ملکی دہشتگرد گروپس اور حزب اللہ کی عسکری شاخیں بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب  اسرائیل کی طرف سے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیلی اکثر و بیشتر شام میں موجود ایرانی نواز گروہوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتا رہتاہے۔

 



متعللقہ خبریں