عراق، صدر کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے ختم کر دیے

صدر تحریک کے  لیڈر مقتدی الا صدر  کے گزشتہ  روز سیاست کو خیر آباد کہنے  کے اعلان کے بعد ہونے والے فسادات میں 23 افراد ہلاک جبکہ 380 زخمی ہو گئے

1873953
عراق، صدر کے حامیوں نے احتجاجی مظاہرے ختم کر دیے

عراق میں شیعہ  دینی پیشوا اور سیاسی لیڈر مقتدی الا صدرکے حمایتیوں کے مظاہرین کے  میدانوں سے  پیچھے ہٹنے  کے  بعد دو روز تک جاری رہنے والی افراتفری اپنے انجام کو پہنچ گئی ہے۔

عراقی مشترکہ  آپریشن کے ہیڈ کوارٹر نے اپنے ایک تحریری بیان میں اطلاع دی ہے کہ دارالحکومت عراق کے گرین زون اور اطراف  کے علاقوں میں جمع مظاہرین نے  میدانوں کو خالی کر دیا ہے جس کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔

حفظان صحت کے ذرائع کے مطابق  صدر تحریک کے  لیڈر مقتدی الا صدر  کے گزشتہ  روز سیاست کو خیر آباد کہنے  کے اعلان کے بعد ہونے والے فسادات میں 23 افراد ہلاک جبکہ 380 زخمی ہو گئے۔

صدر کے حمایتیوں نے کل بغداد  کے گرین زون میں واقع ایوان صدر اور حکومتی  پیلس  پر  دھاوا بول دیا تھا،  گرین زون کے مختلف مقامات پر   ہوائی فائرنگ  کرتے ہوئے مظاہرین کو منتشر کر دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں