اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپ،9 افراد زخمی

شہر میں واقع ابن سینا ہسپتال کےنگراں جانی ابو جوحہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 9 فلسطینی زخمی ہو گئے جن کی عمریں 14 تا 42 سال کے درمیان ہیں

1873317
اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپ،9 افراد زخمی

 اسرائیلی  فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ مغربی کنارے میں 9 فلسطینی زخمی  ہو گئے۔

 بتایا گیاہے کہ جینن شہر کے علاقے قباطیہ میں چھاپے مارنےکے دوران  فوجیوں اور مقامی آبادی کے درمیان جھڑپ  ہوئی۔

 شہر میں واقع ابن سینا ہسپتال کےنگراں جانی ابو جوحہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 9 فلسطینی زخمی ہو گئے جن کی عمریں 14 تا 42 سال کے درمیان ہیں۔

 



متعللقہ خبریں