مشرقی شام :امریکی فوجی اڈوں کے قریب راکٹ حملے،امریکہ کا ایران پر الزام
دیر الزورمیں ایرانی نواز غیر ملکی دہشتگرد گروہ کے حامل علاقوں سے امریکی فوجی اڈوں کے قریب گیس فیلڈز پر یہ حملے کیے گئے مگر گیس کے ذخائر ان سے محفوظ رہے
مشرقی شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈوں کے قریب واقع گیس فیلڈز پر راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
دیر الزورمیں ایرانی نواز غیر ملکی دہشتگرد گروہ کے حامل علاقوں سے امریکی فوجی اڈوں کے قریب گیس فیلڈز پر یہ حملے کیے گئے مگر گیس کے ذخائر ان سے محفوظ رہے ۔
اس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی ۔
امریکی مرکزی کمان سینٹ کام نے کہا ہے کہ یہ حملے ایرانی نواز گروہوں نے کیے ہیں جن کا بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
سینٹ کام کے مطابق، جوابی کاروائی کے دوران ایرانی نواز گروہوں کے 2 یا 3 کارندے مارے گئے ہیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ دریائے فرات کے مشرقی میں واقع دیر الزور کا علاقہ امریکی نواز دہشتگرد تنظیم پی کے کے کے زیر قبضہ ہے جبکہ دیگر دیہی علاقے اسد انتظامیہ اور ایرانی نواز گروہوں کے زیر تسلط ہیں۔
متعللقہ خبریں
لبنان میں مقیم شامی مہاجرین وطن واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں
لبنان میں پناہ لینے والے، شامی مہاجرین اپنے وطن واپس لوٹ رہے ہیں