اسرائیل: ہم، ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے خلاف ہیں

ہم اس سمجھوتے کے خلاف ہیں۔ یہ سمجھوتہ جوہری اسلحے، جوہری صلاحیت اور یورنیم کی افزودگی کے شعبوں میں ایک بُرا سمجھوتہ ہے: وزیر دفاع بینی گانٹز

1870862
اسرائیل: ہم، ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتے کے خلاف ہیں

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ "ایران کے ساتھ جوہری سمجھوتہ ایک بُرا سمجھوتہ ہے اور تل ابیب ایسے کسی سمجھوتے کے خلاف ہے"۔

اسرائیل کے سرکاری  نشریاتی ادارے KAN کے لئے انٹرویو میں گانٹز نے کہا ہے کہ جولائی میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران ہم نے اس موضوع پر بات چیت کی تھی اور صدر بائیڈن نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ایران جوہری اسلحہ حاصل نہیں کر سکے گا۔ لیکن  سمجھوتے کی موجودہ صورتحال  کو دیکھا جائے تو ہمیں اس وعدے کے پورا ہونے کا یقین نہیں ہے۔

گانٹز نے کہا ہے کہ" ہم اس سمجھوتے کے خلاف ہیں۔ یہ سمجھوتہ جوہری اسلحے، جوہری صلاحیت اور یورنیم کی افزودگی کے شعبوں میں ایک بُرا سمجھوتہ ہے"۔

دوسری طرف اسرائیل نے، ایران کے ساتھ، تاحال مذاکراتی مرحلے کے، جوہری سمجھوتے کے بارے میں اسرائیل کے تحفظات سے امریکی ہم منصب  جیک سولیوان کو آگاہ کرنے کے لئے، اسرائیل قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ایال ہولاتا  کے دورہ واشنگٹن کا بھی اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران، فرانس، روس، چین، برطانیہ اور جرمنی کے درمیان مذاکرات کئے جا رہے ہیں تاہم  مارچ میں مختلف وجوہات کی بنا پر مذاکرات میں وقفہ ڈال دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں