امید ہے کہ ویانا مذاکرات میں ایک نیا مرحلہ شروع ہوگا:ایران
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران، ویانا مذاکرات کو کسی منطقی اور پائیدارانجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے ، یورپی یونین کی جانب سے موصول شرائط کا ہم نےامریکہ کو جواب بھیج دیا ہے ،اب ہمیں اُس کے رد عمل کا انتظار ہے
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالاہیان نے ویانا میں جاری جوہری مذکرات میں ایک نئے مرحلے کے آغاز کا عندیہ دیا ہے ۔
ایرانی امور خارجہ کے مطابق، عبدالاہیان نے عمانی وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں ویانا میں ختم ہوئے جوہری مذاکرات ،علاقائی و عالمی صورتحال پر غور ہوا۔
عبدالاہیان نے کہا کہ ایران، ویانا مذاکرات کو کسی منطقی اور پائیدارانجام تک پہنچانے کا خواہاں ہے ، یورپی یونین کی جانب سے موصول شرائط کا ہم نےامریکہ کو جواب بھیج دیا ہے ،اب ہمیں اُس کے رد عمل کا انتظار ہے ۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی موقف کی وضاحت کے بعد ایران کے معاشی مفادات کی بحالی اور بعض پابندیوں کے خاتمے پر ویانا میں ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا، ہرتنازعےکا حل ملنے تک اس بارے میں کسی حتمی نتیجے کا امکان ظاہر کرنا فضول ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سلطنت عمان اپریل 2021 سے جاری مذاکراتی عمل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔
متعللقہ خبریں
قاتل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا
اگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی نہ کی گئی تو ہم ہتھیار ڈال دیں گے، اسرائیلی فوجی