دنیا، فلسطینی عوام کے قتل عاموں کا انکار نہیں کر سکے گی: اشتیہ

ہم یہودیوں کے قتل عام اور ہولوکوسٹ کا انکار نہیں کرتے لیکن دنیا بھی فلسطینیوں کے قتل عاموں کا انکار نہیں کر سکتی: وزیر اعظم محمد اشتیہ

1869496
دنیا، فلسطینی عوام کے قتل عاموں کا انکار نہیں کر سکے گی: اشتیہ

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ جس طرح فلسطینی، ہولوکوسٹ کا انکار نہیں کرتے اسی طرح دنیا بھی فلسطینی عوام کے قتل عاموں کا انکار نہیں کر سکے گی۔

محمد اشتیہ  نے وزارت برائے مذہبی امور و وقوف  کی طرف سے رملّہ میں منعقدہ حافظینِ قرآن تقریب میں، فلسطین کے صدر محمود عباس کے فلسطینیوں کے قتل عام سے متعلق بیان پر،  جرمنی اور اسرائیل کے ردعمل پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم یہودیوں کے قتل عام اور ہولوکوسٹ کا انکار نہیں کرتے لیکن دنیا بھی فلسطینیوں کے قتل عاموں کا انکار نہیں کر سکتی۔ صدر عباس نے بھی یہی کہا ہے کہ ہم ہولوکوسٹ  کا انکار نہیں کرتے لیکن دنیا کو بھی فلسطینیوں کے قتل عاموں سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے۔

واضح رہے کہ صدر عباس نے منگل کے دن جرمنی کے دارالحکومت برلن کے دورے کے دوران  چانسلر اولاف شُولز  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ" اسرائیل نے فلسطین کے دیہاتوں میں 50 قتل عاموں، 50 ہولوکوسٹوں کا ارتکاب کیا ہے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ" کیا وہ،1972 میں میونخ اولمپکس کے دوران حملے کی وجہ سے فلسطینیوں کی طرف سے، اسرائیل اور جرمنی سے معذرت کریں  اور حقائق کو منظر عام پر لانے میں مدد کریں گے؟"  عباس نے کہا تھا کہ اسرائیل نے 1947 سے لے کر آج تک  50 فلسطینی دیہاتوں میں 50 قتل عام، 50 ہولوکوسٹ کئے ہیں۔ اسرائیلی فوج ہر روز فلسطینیوں کو قتل کر رہی ہے۔ اتنا کافی ہے ۔ آئیے اب امن، سلامتی اور استحکام  کو یقینی بنائیں"۔

عباس کے اس بیان پر اسرائیل حکومت نے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کل جرمن چانسلر شُولز نے بھی صدر عباس کے بیان کی مذمت کی تھی۔



متعللقہ خبریں