ایران میں  شدید بارشوں  سے پیدا ہونے  سیلاب کی  آفت میں  96 افراد

اس تباہی میں سب سے زیادہ  جانی نقصان  تہران میں ہوا ہے جہاں  42  اموات ریکارڈ کی گئیں

1869166
ایران میں  شدید بارشوں  سے پیدا ہونے  سیلاب کی  آفت میں  96 افراد

ایران میں جولائی کے آخر  سے شروع  ہوتے ہوئے  اگست تک ملک کے بڑے حصے بالخصوص تہران کو اپنی زد میں لینے والی  شدید بارشوں  سے پیدا ہونے  سیلاب کی  آفت میں  96 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

ایرانی سٹوڈنٹ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی فرانزک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عباس مسجد ارانی نے بتایا کہ ملک بھر میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 96 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ارانی نے بتایا کہ اس تباہی میں سب سے زیادہ  جانی نقصان  تہران میں ہوا ہے جہاں  42  اموات ریکارڈ کی گئیں۔



متعللقہ خبریں