تیونس میں عوامی ریفرنڈم کو قبول کرلیا گیا
تیونس کی سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین فاروق بواسکر نے دارالحکومت تیونس میں عوامی ووٹوں کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا
تیونس میں، 25 جولائی کو عوامی ریفرنڈم کے لیے پیش کیے گئے آئین کے مسودے کو قبول کر لیا گیا۔
تیونس کی سپریم الیکشن کونسل کے چیئرمین فاروق بواسکر نے دارالحکومت تیونس میں عوامی ووٹوں کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
بواسکر نے کہا کہ انہوں نے حتمی نتائج کا اعلان ریفرنڈم کے نتائج پر کیے گئے اعتراضات کے بعد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامی عدلیہ نے استصواب رائے کے عمل کو شفاف طریقے سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بدعنوانی کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ رائے شماری کا عمل جمہوری طریقے سے ہوا ہے۔
بواسکر نے کہا کہ 9 ملین 278 ہزار 543 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2 ملین 830 ہزار 94 نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور ان میں سے 94.6 فیصد نے "ہاں" میں ووٹ دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صدر کیز سید کے دستخط ہونے کے بعد نئے آئین کو نافذ کردیا جائے گا۔
تیونس کے صدر سید نے 25 جولائی 2021 کو اسمبلی کو معطل کر کے پارلیمانی استثنیٰ کو ختم کر دیا تھا اور 22 ستمبر کو نئے حکمناموں کے ساتھ اپنے اختیارات میں توسیع کرتے ہوئے ایگزیکٹو شعبے کو مکمل طور پر اپنے تابع کر لیا ہے ۔
"سیاسی بحران سے نکلنے کے روڈ میپ" کے ساتھ، سید نے 13 دسمبر کواعلان کیا کہ 25 جولائی 2022 کو ملک میں آئینی ترمیم کی جائے گی، اور قبل از وقت عام انتخابات 17 دسمبر کو ہوں گے، اور اس وقت تک اسمبلی میں کام معطل رہے گا۔
متعللقہ خبریں
قاتل اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کا اعتراف کر لیا
اگر فلسطینی گروپوں کے ساتھ جنگ بندی نہ کی گئی تو ہم ہتھیار ڈال دیں گے، اسرائیلی فوجی