امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں "Extreme Fury 22"  کا آغاز سعودی عرب کی بحریہ کی پیدل فوج اور امریکی میرینز کے ساتھ ساحلی علاقے  ینبع میں شروع ہوگئیں

1867547
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز

سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں مغربی سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے ساحل پر شروع ہو گئیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی SPA  کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں "Extreme Fury 22"  کا آغاز سعودی عرب کی بحریہ کی پیدل فوج اور امریکی میرینز کے ساتھ ساحلی علاقے  ینبع میں شروع ہوگئیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس فوجی مشق میں امدادی، شوٹنگ اور لاجسٹک تعاون کی تربیت اور متعدد مشقیں شامل ہیں، جس کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل احمد الدبیس اور کمانڈر جنرل پال جوزف راک اور امریکی میرین کور اور دونوں اطراف کے متعدد کمانڈرز کی موجودگی میں ہوا۔ 

اس فوجی مشق کے کمانڈر اسٹاف کرنل سعود العقیلی نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی دستے معلومات کا تبادلہ کریں گے اور مشترکہ آپریشنل اور ریلیف منصوبوں پر عمل درآمد کی مشق کریں گے۔



متعللقہ خبریں