عراق: فوجی چوکی پر داعش کا حملہ، 5 فوجی ہلاک

ضلع دیالہ میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے فوجی چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک 3 زخمی

1863267
عراق: فوجی چوکی پر داعش کا حملہ، 5 فوجی ہلاک

عراق کے ضلع دیالہ کے مشرق میں داعش کے دہشت گردوں کی طرف سے فوجی چیک پوائنٹ پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے قاراتیپےکے جوار میں ایک فوجی چوکی پر مسلح حملہ کر دیا۔

بیان کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے بعد عراقی فوج نے بھی جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں جھڑپ شروع ہو گئی جو نصف گھنٹے تک جاری رہی۔

حملے میں 5 فوجی ہلاک ا ور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کروا دیا گیا ہے۔


ٹیگز: #داعش , #عراق

متعللقہ خبریں