لبنان: ہم ترکی حکومت کے مشکور ہیں
ہم، لبنان کے لئے 90 ٹن کے طبّی سامان اور ادویات کے عطیے پر، ترکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں: لبنان ہیلتھ کمیشن

لبنان اسمبلی نے، ملک کو 90 ٹن طبّی سامان اور ادویات کی امداد فراہم کرنے پر، ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لبنان ہیلتھ کمیشن کے سربراہ بلال عبداللہ نے، کل ترکی کی طرف سے لبنان وزارت صحت کے حوالے کی گئی طبّی امداد کے لئے، ٹویٹر سے پیغام جاری کیا ہے۔
بلال عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم، لبنان کے لئے 90 ٹن کے طبّی سامان اور ادویات کے عطیے پر، ترکی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اقتصادی بحران کے دور میں، لبنانی عوام کی ادویات کی ضرورت کو یقینی بنانے میں، ترکی کی طرف سے دیا گیا یہ عطیہ اہم کردار ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ ترکی سے بھیجا گیا، 90 ٹن طبّی سامان اور ادویات پر مشتمل، عطیہ کل باقاعدہ تقریب کے ساتھ لبنان وزارت صحت کے حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع کی دھمکی: اسلامی جہاد کے بیرون ملک مقیم لیڈروں کو بھی "بدل چُکانا پڑے گا"
اسلامی جہاد موومنٹ کے بیرون ملک مقیم منتظمین کو بھی اسی طرح بدل چُکانا پڑے گا: بینی گانٹز