امریکی صدر جو باٗئیڈن کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات

"مختلف شعبوں میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط کرنے، دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادات کو پورا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

1855633
امریکی صدر جو باٗئیڈن  کا دورہ سعودی عرب، شاہ سلمان اور محمد بن سلمان سے ملاقات

صدر امریکہ جو بائیڈن  مشرق وسطی کے دوروں کی آخری کڑی  سعودی شہر جدہ  پہنچ  گئے ہیں۔

فلسطین اور اسرائیل میں مذاکرات کے بعد بائیڈن نے  تل ابیب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے  بن گوریون  سے براہ راست  سعودی عرب کا رخ کیا۔

بائیڈن کو لے جانے والا صدارتی طیارہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترا۔

بائیڈن نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے سلام محل میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، "مختلف شعبوں میں امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط کرنے، دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفادات کو پورا کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔"

اس ملاقات میں سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان، قومی سلامتی کے انڈر سیکرٹری موسید بن محمد العیبان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان بھی موجود تھے۔

بائیڈن نے ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بلمشافہ مذاکرات کیے۔

امریکی صدر 20 جنوری 2021 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں