امریکہ مشرق وسطی سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر جو بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ "جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ" میں 9 عرب ممالک کے رہنماؤں کی شرکت سے خطاب کیا

1855729
امریکہ مشرق وسطی سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گا، صدر جو بائیڈن

صدر امریکہ جو بائیڈن  کا کہنا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطی کے خطے میں ایک فعال شراکت دار کے طور پر  اپنی کاروائیاں  جاری رکھےگا، "ہم کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اور خطے میں جسے چین، روس یا ایران  کی طرف سےپُر کیا ج سکنے والا کوئی خلا نہیں چھوڑیں گے ۔ "

امریکی صدر بائیڈن نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقدہ "جدہ سیکیورٹی اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ" میں 9 عرب ممالک کے رہنماؤں کی شرکت سے خطاب کیا۔

بائیڈن نے اپنی تقریر میں روس، چین اور ایران کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم دنیا اور مشرق وسطیٰ میں امن کو خراب کرنے کی  ان کی کوششوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ "چین نے دنیا میں اپنا دباؤ بڑھایا ہے، خاص طور پر انڈو پیسیفک خطے میں، روس اپنے پڑوسی یوکرین کے خلاف وحشیانہ اور غیر منصفانہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہے، جب کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے"۔

دوسری جانب بائیڈن نے کہا کہ امریکہ خطے میں ایک فعال  ساجھے دار  رہے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خطے میں اپنے اتحادیوں  سے تعاون کو برقرار  رکھے  گا۔

ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے بائیڈن نے زور دیا کہ امریکہ اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا لیکن ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار تیار  کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  خطے میں زمینی جنگیں اور امریکی افواج  کے حصہ  لینے والی جنگیں نہیں ہو رہیں اور انہیں اس صورتحال پر فخر ہے، ہم خطے کے کسی بھی ملک کو  عسکری  طریقے سے کسی دوسرے کو کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔



متعللقہ خبریں