اومان میں شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی او این اے سے بات کرتے ہوئے، پولیس کے آپریشنز کے جنرل ڈائریکٹر محمد بن ناصر الکنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں 7تا12 جولائی کو ہونے والی طوفانی بارشوں  کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے

1855152
اومان میں  شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

اطلاع  ملی ہے کہ  اومان میں 7 جولائی سے جاری شدید بارشوں کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ  4 افراد لاپتہ ہیں۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی او این اے سے بات کرتے ہوئے، پولیس کے آپریشنز کے جنرل ڈائریکٹر محمد بن ناصر الکنیدی نے بتایا کہ ملک بھر میں 7تا12 جولائی کو ہونے والی طوفانی بارشوں  کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے 16 افراد جان بحق   جبکہ  4  لاپتہ ہیں  جبکہ ابھی تک  40 سے زاہد افراد کو   بچالیا   گیا ہے۔

عمان کے موسمیاتی ادارے نے پہاڑی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری  رہنے سے متعلق  خبردار کیا ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں