سعودی عرب نے عمرے کی درخواستین قبول کرنے کا اعلان کر دیا

اندرون و بیرون ملک سے  عمرے کی ادائیگی کا عمل 30 جولائی سے  شروع کردیا جائیگا

1855296
سعودی عرب نے عمرے کی درخواستین قبول کرنے کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے اعلان کیا کہ حج کیا دائیگی کے  مکمل ہونے کے بعد آج سے عمرے کے لیے ویزا کی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک سے عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ جانے کے لیے بیرون ملک سے درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

بیان میں   کہا گیا ہے کہ اندرون و بیرون ملک سے  عمرے کی ادائیگی کا عمل 30 جولائی سے  شروع کردیا جائیگا اور سعودی عرب   میں مقیم افراد عمرے کی درخواست آن لائن جمع کرا سکنے کے مجاز ہوں گے۔

سعودی عرب، جس نے 2020-2021 میں کورونا وائرس  کی وبا کی وجہ سے بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو قبول نہیں کیا تھا نے اس سال حج کے سیزن کے دوران اندرون ملک اور بیرون ملک سے مجموعی طور پر 10 لاکھ زائرین کو  قبول کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں