ایران نے بیرونی ممالک سے اپنے انٹر نیٹ بینکاری نظام تک رسائی بین کر دی

ایران نے سائبر حملوں کی روک تھام کے لئے، بیرونی ممالک سے، اپنے انٹرنیٹ بینکاری نظام تک رسائی عارضی طور پر بین کر دی

1851888
ایران نے بیرونی ممالک سے اپنے انٹر نیٹ بینکاری نظام تک رسائی بین کر دی

ایران نے سائبر حملوں کی روک تھام کے لئے، بیرونی ممالک سے، اپنے انٹرنیٹ بینکاری  نظام تک رسائی کو عارضی طور پر بین کر دیا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق بیرونی ممالک سے ایران بینکاری نظام تک رسائی کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ پابندی بااثر حکام کے مشورے پر اور سائبر حملوں کے سدّباب کے لئے لگائی گئی ہے۔ خبر میں پابندی سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ حالیہ سالوں میں ایران کو متعدد سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایران، اسرائیل کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے اور خود بھی اسرائیل پر سائبر حملوں کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

ایران کی طرف سے کئے گئے حالیہ سائبر حملے کا اعلان 14 جون کو اسرائیل کی سکیورٹی فرم "چیک پوائنٹ ریسرچ" کی طرف سے  کیا گیا تھا۔

چیک پوائنٹ ریسرچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذکورہ 'آئی ڈی ہنٹ' حملے میں اسرائیل کی سابقہ وزیر خارجہ تزیپی لیونی اور امریکہ کے تل ابیب  کے لئے سابقہ سفیر  سمیت اعلیٰ سطحی اسرائیلی اور امریکی حکام کو ہدف بنایا گیا تھا۔   کمپیوٹر ہیکروں نے بعض حکام کی ای میل خط وکتابت پر قبضہ کر لیا تھا۔

دوسری طرف ایران میں حالیہ سائبر حملہ 27 جون کو صوبہ ہوزستان  میں واقع اور ملک کی سب سے بڑی اسٹیل کمپنیوں میں شمار ہونے والی  کمپنی پر کیا گیا۔ حملے کے بعد کمپنی کی تین فیکٹریوں میں پیداوار روکنے کا اعلان کیا گیا تھا۔  



متعللقہ خبریں