مصر: شارک مچھلی کا حملہ، 2 عورتیں ہلاک

مصر کے علاقے سھل حشیش میں شارک مچھلی کے حملے میں 2 عورتیں ہلاک ہو گئیں

1851282
مصر: شارک مچھلی کا حملہ، 2 عورتیں ہلاک

مصر کے علاقے سھل حشیش میں شارک مچھلی کے حملے میں 2 عورتیں ہلاک ہو گئی ہیں۔

مصر کی نیوز سائٹ 'مصراوی'  نے 2 عورتو ں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے تاہم ان کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

واقعے کے بعد مصر وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں ہلاک ہونے والی عورتوں کے کنبوں سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقے میں تمام کاروائیاں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں ایک روز قبل بھی ایک آسٹریئن عورت شارک مچھلی کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھی۔



متعللقہ خبریں