لبنان: وزیراعظم نے کابینہ کی فہرست صدر کو پیش کر دی
وزیراعظم میقاتی نے صدارتی محل میں صدر میشیل عون سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میں نے عہدوں کےلیے موزوں ترین امیدواروں کی فہرست صدر کو پیش کر دی ہے
1849763

لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے صدر میشل عون کو کابینہ ارکان کے ناموں پر مبنی فہرست پیش کی ہے۔
وزیراعظم میقاتی نے صدارتی محل میں صدر میشیل عون سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہا کہ میں نے عہدوں کےلیے موزوں ترین امیدواروں کی فہرست صدر کو پیش کر دی ہے۔
لبنان میں سن 2005 تا 2011 اور سال 2021 سے وزارت عظمی کا قلمدان سنبھالنے والے نجیب میقاتی کو 127 رکنی ملکی پارلیمان میں سے 54 کی حمایت حاصل ہو گئی تھی ۔
صدر عون اس فہرست کو قبول کریں گے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر رائے دہی کی صورت میں کابینہ کی فہپرست کو پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔
متعللقہ خبریں

اسرائیل کے وزیر دفاع کی دھمکی: اسلامی جہاد کے بیرون ملک مقیم لیڈروں کو بھی "بدل چُکانا پڑے گا"
اسلامی جہاد موومنٹ کے بیرون ملک مقیم منتظمین کو بھی اسی طرح بدل چُکانا پڑے گا: بینی گانٹز