ہم ملک میں جلد از جلد انتخابات کے ماحول کو پیدا کرنے میں کوشاں ہیں، فتحی باش آغا

ٹائم لائنز اور تیکنیکی امور پر  کام کرنے والے " رائے دہندگان اور انتخابی امور اعلی  رابطہ کاری دفتر" کو  قائم کیے جائینگے

1846127
ہم ملک میں جلد از جلد انتخابات کے ماحول کو پیدا کرنے میں کوشاں ہیں، فتحی باش آغا

مشرقی لیبیا میں واقع توبروق  کی  ایوانِ نمائندگان کی جانب سے  وزیر اعظم منتخب کیے جانے والے فتحی باش آغا  نے  ملک کو اقتصادی، سیاسی اور سلامتی  کے مسائل  سے نجات دلانے والے روڈ میپ سے رائے عامہ کو آگاہی کرائی ہے۔

باش آغا  نے کہا کہ "ایک دہائی کے افراتفری کے بعد، وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جو ملک کو انتخابات کی طرف لے جائیں گے اور جلد از جلد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے کام کریں گے"۔

باش آغا نے بتایا کہ علاوہ ازیں  انتخابات کے لیے  لازمی اقدامات  اٹھائے جائینگے،  ٹائم لائنز اور تیکنیکی امور پر  کام کرنے والے " رائے دہندگان اور انتخابی امور اعلی  رابطہ کاری دفتر" کو  قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ روڈ میپ کے دائرہ عمل میں اقتصادی  ترقی   کا عندیہ بھی دینے والے فتحی باش آغا نے  کہا کہ اس کے لیے   بنیادی خدمات  میں استحکام اور مالی   احتساب    کے   لیے بعض ترامیم  لازم و ملزوم ہے۔

انہوں نے  زور دیتے ہوئے کہا کہ  ملکی سلامتی کا قیام، انتخابات میں  ہر کس کے حق رائے دہی کو ضمانت میں لینا  اور تیل کی پیداوار میں استحکام  قائم کیا  جانا چاہیے۔

لیبیا میں کچھ مدت سے دو مختلف حکومتوں کا وجود موجود ہے۔

 



متعللقہ خبریں