ایران میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران ٓگ لگنے سے 8 افراد لقمہ اجل

ہیلیم گیس پر مشتمل ایک غبارے میں آگ لگ گئی، اور پھر آگ کے شعلے پورے کیفے میں پھیل گئے

1843406
ایران میں ایک سالگرہ کی تقریب کے دوران ٓگ لگنے سے 8 افراد لقمہ اجل

ایران کے دارالحکومت تہران میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک کیفے میں آگ لگنے سے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق شام کے وقت شہریار کے علاقے میں واقع قصبے میریم کے ایک کیفے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران پہلے دھماکا ہوا، اس کے بعد آگ لگ گئی۔

تہران ہلال احمر کے ڈائریکٹر شاہین فتحی نے بتایا کہ آتشزدگی میں 4 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔

شہریار اٹارنی جنرل کے دفتر نے اعلان کیا کہ یہ کیفے ایک تہہ خانے میں تھا، اور ابتدائی نتائج کے مطابق، ہیلیم گیس پر مشتمل ایک غبارے میں آگ لگ گئی، اور پھر آگ کے شعلے پورے کیفے میں پھیل گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ آگ لگنے کے بعد لوگ کیفے کے عقب میں کچن کی طرف بھاگے لیکن دھوئیں سے دم گھٹنے سے یہاں دم توڑ گئے۔



متعللقہ خبریں