اسرائیل: لبنان حکومت غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے

لبنانی قیادت اپنے شہریوں کے مفاد  کے لئے قدرتی گیس کی پیداوار دینے کی بجائے غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے: وزیر اعظم نفتالی بینٹ

1843465
اسرائیل: لبنان حکومت غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ "لبنان حکومت غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے"۔

بینٹ نے سرکاری دورے پر اسرائیل میں موجود اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی کے ساتھ ملاقات کی۔

اطالوی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات میں انہوں نے اسرائیل اور اٹلی کے درمیان تعاون کے فروغ کے راستوں،  24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے اثرات، گلوبل غذائی بحران پر قابو پانے کے طریقوں اور، خاص طور پر براستہ مصر یورپ کے لئے گیس برآمدات کی روشنی میں، توانائی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی۔

بینٹ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان قدرتی گیس کی ڈرلنگ کاروائیوں کے موضوع پر درپیش اختلافات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں اس دن کا بھی بے صبری سے منتظر ہوں کہ جب لبنان، اقتصادیات کے میدان میں قدرتی گیس سے استفادے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔  افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ لبنانی قیادت اپنے شہریوں کے مفاد  کے لئے قدرتی گیس کی پیداوار دینے کی بجائے غیر ضروری اختلافات میں الجھ رہی ہے۔  لبنان حکومت کو میرا مشورہ ہے کہ لبنانی اقتصادیات میں بہتری  اور لبنانی عوام  کی خاطر  زیادہ بہتر مستقبل کی تعمیر  کے مواقع سے استفادہ کرے۔

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان تقریباً 960 مربع کلو میٹر بحری فیلڈ پر عدم مفاہمت پائی جاتی ہے۔

دونوں ممالک متنازع علاقے کے بحری طاس پر حق کے دعوے دار ہیں۔



متعللقہ خبریں