ایران کے تیل کی برآمدات کو روکنے کے خلاف ایران کی سخت دھمکی

25 مئی کو یونان نے امریکہ کی درخواست پر ایرانی تیل لے جانے والے آئل ٹینکر لانا کو قبضے میں لے لیا اور عدالتی فیصلے کے ساتھ تیل کو ضبط کرلیا تھا

1841574
ایران کے تیل کی برآمدات کو روکنے کے خلاف ایران کی سخت دھمکی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب   سے منسلک   میڈیا    بازو  نے لکھا  ہے کہ  ان  کے ملک کی تیل کی برآمدات کی راہ  میں رکاوٹ کھڑی کرنے  کی صورت میں   علاقے سے  تیل کے  ٹینکروں کے گزر کی اجازت نہیں  دی جائیگی۔

روزنامہ جوان  میں شائع ہونےو الی ایک  تحریر میں   یونان  کی جانب سے  امریکی   مطالبے کے ساتھ ایرانی تیل   کو لیجانے والے ایک ٹینکر پر قبضہ کرتے ہوئے  تیل کو ضبط کرنے  کے  بعد ایران   کی  بھی جانب سے  یونان کے دو ٹینکروں کو اپنے قبضے میں لینے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

آرٹیکل میں خبردار کیا گیا  ہے کہ اگر ایران پر دباؤ جاری رہا تو خطے سے تیل کی ترسیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

25 مئی کو یونان نے امریکہ کی درخواست پر ایرانی تیل لے جانے والے آئل ٹینکر لانا کو قبضے میں لے لیا اور عدالتی فیصلے کے ساتھ تیل کو ضبط کرلیا تھا۔

پاسداران انقلاب کی فوج نے 25 مئی کو خلیج فارس میں یونان کے دو آئل ٹینکرز پروڈنٹ واریر اور ڈیلٹا پوسیڈن کو قبضے میں لیتے ہوئے  ٹینکروں سے تقریباً 1.8 ملین بیرل تیل ضبط کر لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں