یونان امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے:ایران

ایران نے یونان کی جانب سے  ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر  کو قبضے میں لینے کے واقعے پر تہران میں  یونانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرتےہوئے احتجاج کیا ہے

1832889
یونان امریکی اشاروں پر ناچ رہا ہے:ایران

 ایران نے یونان کی جانب سے  ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر  کو قبضے میں لینے کے واقعے پر تہران میں  یونانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا  ہے ۔

 ایرانی امور خارجہ کے مطابق،دفتر خارجہ طلب کیے گئے یونانی سفارت کار سے ایرانی پرچم بردار آئل ٹینکر کو تحویل میں لینے پر احتجاج کیا گیا ۔

 احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت یونان عالمی قوانین  کی خلاف ورزی کرتےہوئے امریکہ کے اشاروں پر ناچ رہی ہے،ایرانی پرچم بردار ٹینکر کو تحویل میں لینے کا واقعہ حکومت یونان کی غاصبانہ کوشش ہے جس کی ذمے داری اس پر عائد ہوتی ہے۔

ایران نے کہا کہ  ہم قانونی حقوق سے انحراف نہ کرتےہوئے حکومت یونان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ  جہاز رانی اور بحری نقل وحمل  سے وابستہ عالمی قوانین کا احترام کرے۔

 واضح رہے کہ  خراب موسمی حالات اور تکنیکی خرابیوں کے پیش نظر یونانی ساحل پر لنگر انداز ہونے والے ایرانی آئل ٹینکر کو امریکی مطالبے پر تحویل میں لے لیا گیا تھا۔

امریکی انتظامیہ یک طرفہ عائد پابندیوں کے تحت تہران حکومت کی تیل کی  فروخت کو غیر قانونی قرار دیتے یوئے اتحادی ممالک سے ایرانی بحری جہازوں کو تحویل میں لینے کا حکم دیتی رہتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں