ایران: خامنہ آئی کے وقف کا سابق ملازم قاتل نکلا،4 افراد ہلاک
نائب چیف پولیس فرزاد یاسمی نے بتایا کہ اس وقف کے ایک سابق ملازم جسے بر طرف کیا گیا تھا صبح کے وقت ادارے میں کام کرنے والے بعض افراد کو یرغمال بنا لیا بعد میں اس نے فائرنگ کرتےہوئے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا جبکہ حملہ آور نے خود کرلی
1828790

ایران کے شہر عیلام میں مصطزف وقف کےایک سابق ملازم کی جانب سے یرغمال بنائے گئے واقعہ خون میں نہا گیا ۔
تسنیم خبر ایجنسی کے مطابق، عیلام شہر پولیس کے نائب چیف فرزاد یاسمی نے بتایا کہ اس وقف کے ایک سابق ملازم جسے بر طرف کیا گیا تھا اس نے صبح کے وقت ادارے میں کام کرنے والے بعض افراد کو یرغمال بنا لیا بعد میں اس نے فائرنگ کرتےہوئے 3 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا جبکہ متعلقہ حملہ آور نے خود کشی کر لی ۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔
ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ آئی سے وابستہ یہ وقف املاک، بینک کاری،بیمہ کاری جیسے شعبوں میں سر گرم ہے ۔