تہران میں شدید فضائی آلودگی نے روز مرہ کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا

تہران کے نائب بلدیہ میئر عابد مالیکی  نے  شہر میں  فضائی آلودگی  کی سطح اور  اٹھائے گئے اقدامات   سے متعلق  بعض بیانات دیے

1828053
تہران میں شدید فضائی آلودگی  نے روز مرہ کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا

ایرانی دارالحکومت  تہران  میں فضائی آلودگی  کافی  بلند سطح پر ہونے کی بنا پر تمام تر   تعلیمی اور سرکاری اداروں میں   تعطیل اعلان کر دی گئی۔

ایرانی میڈیا کی خبر کے مطابق  تہران کے نائب بلدیہ میئر عابد مالیکی  نے  شہر میں  فضائی آلودگی  کی سطح اور  اٹھائے گئے اقدامات   سے متعلق  بعض بیانات دیے ۔

انہوں نے بتایا کہ "فضائی آلودگی  ہنگامی صورتحال  کمیٹی کا اجلاس حد درجے  مضرِ صحت   حالات  کے   ایجنڈے کے ساتھ منعقد ہوا۔  اس بنا پر تہران کے تمام تر  اداروں، جامعات سمیت    اسکولوں کی سرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

گورنر تہران کی  بحران انتظامیہ کے جنرل منیجر  یزدی مہر   کا بھی کہنا ہے کہ  محکمہ  موسمیات کے مطابق  تہران میں  نازک صورتحال سامنے آئی ہے،  ہم بڑی اور کم عمر کے افراد  تہران کے تمام تر  عوام کو آج اور کل اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی  اپیل کرتے ہیں۔

بتایا جات ہے کہ ہوا کی گردش اور آبادی کی کثافت کے لیے شہر کا نامناسب مقام، نیز پرانے زمانے کی گاڑیوں اور عام طور پر استعمال ہونے والی موٹرسائیکلوں  سے دھوئیں کا اخراج، تہران میں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنے والے عوامل میں سے ہیں۔

تہران جسے دنیا کی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں سرفہرست 3 شہروں میں شمار کیا جاتا ہے، اس وجہ سے  اکثر اسکولوں کو  میں  چھٹیاں کر دی جاتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں