سعودی فرماں روا صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ ہو گئے

شاہی دیوان خاص کے مطابق، شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ ہسپتال سے کامل صحت یابی کے بعد  فارغ ہوگئے ہیں

1827277
سعودی فرماں روا صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ ہو گئے

 سعودی عرب کے   فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے اور علاج کے بعد ہسپتال سے رخصت ہوگئے۔

شاہی دیوان خاص کے مطابق، شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے کے بعد جدہ کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے وہ ہسپتال سے کامل صحت یابی کے بعد  فارغ ہوگئے ہیں۔

شاہ سلمان نے اس موقع پر سعودی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عوام اور اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔

 یاد رہے کہ 8 مئی کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز  ہسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں کی ان کلونو اسکوپی کی گئی تھی جس کے ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں