اسرائیل شیریں عاقلہ کا قاتل ہے،مشترکہ تفتیش کا مشورہ نہیں مانتے: فلسطین

خاتون صحافی کی یاد میں تقریب منعقدہ تقریب سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے

1826036
اسرائیل شیریں عاقلہ کا قاتل ہے،مشترکہ تفتیش کا مشورہ نہیں مانتے: فلسطین

 الجزیرہ ٹی وی  کی فلسطین کے لیے نمائندہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت پر فلسطین نے اسرائیل کی طرف سے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔

فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہ بھی کہا کہ  اسرائیل کو الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو  عاقلہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا۔

خاتون صحافی کی یاد میں تقریب منعقدہ تقریب سے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی مکمل ذمہ داری اسرائیلی حکام پر عائد ہوتی ہے۔

محمود عباس نے کہا کہ وہ خاتون صحافی کی موت پر اسرائیل کی مشترکہ تحقیقات کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ اسرائیلیوں نے ایک جر م کیا ہے اس لیے ہم ان پر بالکل بھروسہ نہیں کرسکتے۔

انہوں مزید کہا کہ فلسطینی حکام اسرائیل کے ان جرائم کے خاتمے کے لیے فوری طور پر عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کریں گے۔

الجزیرہ کی ممتاز خاتون صحافی شیریں ابو  عاقلہ گزشتہ روز مغربی کنارے پر رپورٹنگ کے دوران اسرائیل فوج کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئیں۔



متعللقہ خبریں