اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک

اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت کلکیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے پر چھاپہ مارا

1820868
اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان ہلاک

مقبوضہ  دریائے اُردن کے مغربی کنارے  پر  واقع کالیکیہ شہر میں اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی موت کے منہ میں چلا گیا۔

مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت کلکیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کے دوران قصبے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست گولہ بارود اور آنسو گیس کے بموں سے مداخلت کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا کہ فلسطینی یحیی عدوان  گولی لگنے کے نتیجے میں جان بحق ہو گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں