پی کے کے کا ایک خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے: عراقی کردی انتظامیہ

عراقی کردی انتظامیہ کی سلامتی کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے خلاف علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کا ایک خطرناک منصوبہ ناکام بناتےہوئے بھاری تعداد میں  عسکری سازو سامان اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں کر لیا گیا ہے

1818828
پی کے کے کا ایک خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے: عراقی کردی انتظامیہ

عراقی کردی انتظامیہ کی سلامتی کونسل  نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے خلاف علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کا ایک خطرناک منصوبہ ناکام بناتےہوئے بھاری تعداد میں  عسکری سازو سامان اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں کر لیا گیا ہے ۔

 سلامتی کونسل نے فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پی کےکے کے خلاف آپریشن میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد، دس عدد ٹینک شکن میزائل،تئیس عدد ڈرون،بارہ سو گیس ماسک اور تین سو پچھتر کلاشنکوف  کے میگزین  دوہوک شہر سے قبضے میں لیے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ Y.A.K.S  نا     می ملزم سے تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ  یہ تمام مواد  عراقی کردی انتظامیہ کے خلاف  استعمال کرنے اور پی کےکے کو فراہم کرنے کی غرض سے R.H نامی Y.P.G کےایک دہشتگرد  سے وصول کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں