لبنان، کشتی ڈوبنے سے 7 مسافر لقمہ اجل

ٹیموں نے آخر کار ایک خاتون کی لاش کو سمندر سے باہر نکال لیا

1817715
لبنان، کشتی ڈوبنے سے 7 مسافر لقمہ اجل

لبنان کے شہر طرابلس کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں مزید  ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

طرابلس پورٹ کے مینیجر احمد تمیر نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈ ٹیموں نے ہفتے کی رات پیش آنے والے  اس المیہ  بعد امدادی کاروائیاں جاری  رکھیں۔

تمیر نے بتایا کہ ٹیموں نے آخر کار ایک خاتون کی لاش کو سمندر سے باہر نکال لیا۔

اس طرح کشتی کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 7 ہو گئی۔

لبنانی بحریہ کے کمانڈر ہیتھم دناوی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ طرابلس میں ڈوبنے والی کشتی سے 1 بچے سمیت 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں اور 45 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

لبنانی ریڈ کراس نے اعلان کیا کہ واقعے کے بعد ڈوبنے والی کشتی میں 60 افراد سوار تھے۔

 



متعللقہ خبریں