اسرائیل: حکومت مستعفی نہیں ہو گی

اسمبلی ممبر کے کولیشن سے مستعفی ہونے کے ذمہ دار لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین بنیامین نیتان یاہو ہیں، حکومت اپنے فرائض سرانجام دینا جاری رکھے گی: وزیر اعظم نفتالی بینٹ

1811216
اسرائیل: حکومت مستعفی نہیں ہو گی

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے لیکوڈ پارٹی کے چئیر مین بنیامین نیتان یاہو کو ایک اسمبلی ممبر کے کولیشن سے مستعفی ہونے کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ حکومت اپنے فرائض سرانجام دینا جاری رکھے گی۔

چند قومی ٹیلی ویژن چینلوں کے لئے جاری کردہ بیان میں بینٹ نے کہا ہے کہ ہم، اپنی پارٹی 'یامینا' کے اسمبلی ممبران کے شخصی مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایڈٹ سلمان کا استعفیٰ کولیشن کے لئے ایک دہچکہ ہے۔ لیکن دیگر اسمبلی ممبران کے صف تبدیل کرنے کے سدّباب کے لئے ہم نے فوری کاروائیاں کی ہے اور حکومت مستحکم ہو گئی ہے۔

انہوں نے مختلف نظریات کی حامل پارٹیوں کو حکومت کے خلاف اتحاد بنانے کا قصور وار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ حکومت کے متنازع قوانین کی پارلیمنٹ سے منظوری میں ہمیں مشکلات پیش آئیں گی لیکن اہم قوانین کو اسمبلی میں رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے کہا ہے کہ کولیشن سے کوئی اور اسمبلی ممبر الگ نہیں ہو گا کیوں کہ یہ چیز ہمیں دوبارہ قبل از وقت انتخابات کی طرف لے جائے گی۔ انہوں نے کولیشن میں دراڑ پڑنے کے بعد لیکوڈ پارٹی کے چئیرمین بنیامین نیتان یاہو کے نئے حکومت بنانے کے پہلو کو بھی 'خواب و خیال' قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کولیشن سے مستعفی ہونے والے اسمبلی ممبر سلمان کو ہم سے کوئی شکایت نہیں ہے بلکہ نیتان یاہو نے لیکوڈ پارٹی کے حامیوں کی مدد سے سلمان اور ان کے کنبے پر دباو ڈلوایا ہے۔

بینٹ نے حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں کہا ہے کہ ان کا ماخذ خواہ کچھ بھی ہو ہم اس کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ فلسطین کے صدر محمود عباس "دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر کے دو رُخا کھیل کھیل رہے ہیں اور ہم عباس سے ملاقات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ مستعفی ہونے والے اسمبلی ممبر ایڈیٹ سلمان نے وزیر اعظم کو ضروری حد تک دائیں بازو کی سیاست پر عمل نہ کرنے کا قصور وار ٹھہرایا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد پارلیمنٹ میں حزب اقتدار کولیشن اور حزب اختلاف کی نشستیں 60 ۔ 60 کی شکل میں مساوی ہو گئیں اور حکومت کے مستقبل کے بارے میں منظر ناموں پر مباحث شروع ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں