اسرائیلی قوتوں کی رمضان کریم میں فلسطینیوں شہریوں کے خلاف جارحیت، 4 افراد ہلاک

اسرائیلی فوج نےاختتام الہفتہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں  دو الگ مقامات پر چھاپے مارے

1810392
اسرائیلی قوتوں کی رمضان کریم میں  فلسطینیوں شہریوں کے خلاف جارحیت، 4 افراد ہلاک

مقبوضہ دریائے اُردن کے کنارے کے علاقو ں میں  اسرائیلی  فوجیوں کی  فائرنگ کے نتیجے میں  ایک دن کے اندر دو خواتین سمیت 4 فلسطینی  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

جنین شہر پر گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران زندہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی اصلی گولیوں سے شدید زخمی ہونے والے محمد زکرین کا انتقال ہوگیا۔

اسرائیلی فوج نےاختتام الہفتہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین میں  دو الگ مقامات پر چھاپے مارے تھے اور  بیت لحم شہر کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے کے الحدر قصبے میں فلسطینی شہری محمد علی غنیم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

بیت لحم شہر کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے ایک 47 سالہ فلسطینی خاتون کو رکنے  کے حکم  کی عدم عدولی کے جواز میں  گولی مار دی۔ غیر مسلح  عورت  ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

اسی طرح ہیبرون شہر میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو مبینہ طور پر چاقو سے وار کرنے کے دعوے کے ساتھ  قتل کر ڈالا۔



متعللقہ خبریں