عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے اغوا کردہ ٹیچر کو بازیاب کروالیا گیا

کرکوک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے جنوب میں واقع ذیلی ضلع ریساد کے دُگسمان گاؤں سے دہشت گرد تنظیم داعش  کے ہاتھوں اغوا ہونے والے استاد کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا

1810316
عراق کے شہر کرکوک  میں دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے اغوا کردہ  ٹیچر کو بازیاب کروالیا گیا

عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان کی جانب سے ہفتے کے روز اغوا کیے جانے والے ٹیچر کو سیکیورٹی فورسز کے زیر اہتمام آپریشن میں بازیاب کرالیا گیا۔

کرکوک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے جنوب میں واقع ذیلی ضلع ریساد کے دُگسمان گاؤں سے دہشت گرد تنظیم داعش  کے ہاتھوں اغوا ہونے والے استاد کی بازیابی کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ مغوی ٹیچر کو گاؤں کے نواحی علاقے میں آپریشن شروع ہونے کے کچھ دیر بعد بازیاب کرایا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بازیاب کرائے گئے ٹیچر کی طبیعت ناساز ہے اور وہ سرکاری طریقہ کار کے بعد گھر واپس آگئے ہیں۔

9 اپریل کو، دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے دگیسمان گاؤں کے قریب حشد الشعبی (سنی) فورس سے تعلق رکھنے والے ایک چیکنگ پوائنٹ  پر حملہ کیا گیا۔

حملے میں جس میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، دہشت گردوں نے دگسمان گاؤں سے ایک ٹیچر کو بھی اغوا کیا۔



متعللقہ خبریں