لیبیا میں غیر تباہ شدہ 7 ٹن ایمونیشن ناکارہ بنا دیا گیا
شہری آبادی سے جمع کئے گئے 7 ٹن ایمونیشن کو ریموٹ کنٹرول ڈیٹنیٹر کی مدد سے اور محفوظ شکل میں ناکارہ بنا دیا گیا
![لیبیا میں غیر تباہ شدہ 7 ٹن ایمونیشن ناکارہ بنا دیا گیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/3e35/0ba7/3c1f/624a93ee7e92d.jpg?time=1737166213)
لیبیا میں غیر تباہ شدہ 7 ٹن ایمونیشن ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
بارودی سرنگ ڈسپوزل ٹیموں نے طرابلس کے جنوبی علاقے مزدہ کو غیر تباہ شدہ ایمونیشن اور باردوی سرنگوں سے پاک کرنے کے بعد جمع شدہ ایمونیشن اور بارودی سرنگوں کو فوجی علاقے میں ڈیٹنیٹر کی مدد سے اور محفوظ شکل میں ناکارہ بنا دیا ہے۔
لیبیا کے 'فروری' ٹیلی ویژن چینل کے مطابق لیبیا فوجی انجینئرنگ ڈائریکٹریٹ کی ٹیموں نے شہری آبادی سے جمع کئے گئے 7 ٹن ایمونیشن کو ریموٹ کنٹرول ڈیٹنیٹر کی مدد سے اور محفوظ شکل میں ناکارہ بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ لیبیا مسلح افواج ایک طویل عرصے سے، ملک کے مشرق میں موجود خلیفہ حفتر کے ملیشیاوں کی طرف سے طرابلس پر حملوں سے باقی ماندہ غیر تباہ شدہ دھماکہ خیز مواد کی صفائی کا اور اسے ناکارہ بنانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کی لبنان میں 11 ویں بار خلاف ورزی](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/4227/25dc/08a7/678a00171b76a.jpg?time=1737166213)
اسرائیل کی لبنان میں 11 ویں بار خلاف ورزی
اسرائیلی فوج نے نبطیہ کے ضلع بنت جبیل کے قصبے ایتہ الشعب میں کئی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا