اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ عرب امارات کے دورے پر

سن 2020 میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے بعد گزشتہ دسمبر میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا

1770433
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ عرب امارات کے دورے پر

سرائیل کے صدر اسحاق ہیرزوگ آج متحدہ عرب امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔

صدارتی دفتر کے مطابق، یہ ایسا پہلا موقع ہے کہ اسرائیلی صدر کسی خلیجی ملک کا دورہ کر رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

صدر ہیرزوگ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید کی دعوت پر اماراتی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ دورہ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس وقت عالمی طاقتیں خطے کی دوسری بڑی طاقت ایران کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے سلسلے میں مذاکرات کر رہی ہیں۔

سن 2020 میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات دوبارہ قائم کرنے بعد گزشتہ دسمبر میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینٹ نے بھی متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں