عراق، بغداد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میزائل حملہ
عرب میڈیا ناس نیوز کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کی جانب 6 میزائل فائرکئے گئے
1769778

عراق میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سویلین حصے پر 6 میزائل داغے گئے ہیں۔
عرب میڈیا ناس نیوز کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کی جانب 6 میزائل فائرکئے گئے جنہیں تباہ کردیا گیا تاہم میزائل حملے سے پارک شدہ ایک طیارے کومعمولی نقصان پہنچا ہے۔
عراقی حکام کے مطابق بغداد ائیرپورٹ کوڈراؤن کے ذریعے بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جسے ہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔
حملے میں کسی جانی نقصان کی فی الحال اطلاع نہیں تو عراقی سرکاری اداروں نے اس حملے کے بارے میں تا حال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
متعللقہ خبریں

شام، شمالی شام میں چشمہ امن کاروائی علاقے میں 4 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردی اور دہشت گردوں کو کہیں پر بھی اپنی کاروائیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی