جوہری مذاکرات میں  معاہدے پر عمل درآمد کے لیے  ہم امریک سے بات کر سکتے ہیں، ایران

ہ امریکہ نے مختلف چینلز کے ذریعے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے

1767782
جوہری مذاکرات میں  معاہدے پر عمل درآمد کے لیے  ہم امریک سے بات کر سکتے ہیں، ایران

ایرانی وزیر خارجہ  حسین  امیر عبدالہیان   کا کہنا ہے کہ جوہری مذاکرات میں  معاہدے پر عمل درآمد کے لیے  ہم متحدہ امریکہ سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

عبدالہیان نے دارالحکومت تہران میں وزارت خارجہ کے بین الاقوامی سیاسی  تحقیقات مرکز میں  منعقدہ  ایران اور ہمسایہ ممالک کانفرس سے خطاب جوہری مذاکرات اور  امریکہ کے ساتھ   مذاکرات کے بارے میں  اپنے جائزے پیش کیے۔

عبداللہیان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ نے مختلف چینلز کے ذریعے ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا پیغام بھیجا ہے، کہا کہ "اگر ہم اس مقام پر پہنچتے ہیں کہ امریکیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد مذاکراتی عمل میں یقین دہانی کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ ہو جائے گا، تو ہم اس موقع کو نظر انداز نہیں  کریں گے۔

عبداللہیان نے کہا کہ وہ اس مقام پر پہنچ رہے ہیں جہاں ایٹمی مذاکرات میں اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ہے اور اس لیے انہوں نے وسیع شراکت کے ساتھ طویل ملاقاتیں سر انجام دی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں