یو اے ای نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا

میزائلوں کے ٹکڑے دارالحکومت ابوظہبی کے   ارد  گرد کے مختلف مقامات  پر گرے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

1767308
یو اے ای نے حوثیوں کے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے  داغے  گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس موضوع پر متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ان کے  ملک کی جانب  داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے بے اثر کر دیا، اور میزائلوں کے ٹکڑے دارالحکومت ابوظہبی کے   ارد  گرد کے مختلف مقامات  پر گرے۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ہم ہر قسم کے خطرات کے لیے تیار ہیں اور ریاست کو حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں