شمالی عراق میں ترک فوج کی کاروائی، تین دہشت گرد ہلاک
علاقے میں تعین کردہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے تین دہشت گردوں کو فضائی کاروائی کے ذریعے ناکارہ بنایا گیا
1766740

شمالی عراق کے آواشین علاقے میں پی کے کے دہشت گرد تنظیم کے تین کارندوں کو بے بس کر دیا گیا۔
وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک مسلح افواج اور قومی خفیہ سروس کی مشترکہ کاروائیوں کے نتیجے میں شمالی عراق میں واقع آواشین علاقے میں عسکری آپریشن کیا گیا۔
بیان کے مطابق علاقے میں تعین کردہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے تین دہشت گردوں کو فضائی کاروائی کے ذریعے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔