مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 8 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فورسز نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے مداخلت  جب کہ فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا

1763023
مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 8 فلسطینی زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہروں میں اسرائیلی فوج کی مداخلت سے 8 فلسطینی زخمی اور متعدد گیس سے متاثر ہوئے۔

فلسطینیوں نے دریائے اُردن کے شمالی مغربی کنارے پر واقع شہر نبلوس سے منسلک گاؤں بیت دیسن سمیت متعدد  علاقوں میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرے کیے۔

اسرائیلی فورسز نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے مداخلت  جب کہ فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے اسپتال ذرائع کے مطابق مظاہروں میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے دوران ربڑ کی گولیوں سے 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا کہ صحافیوں سمیت متعدد افراد بھی آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔



متعللقہ خبریں