لبنان: اسرائیلی سرحد پر دھماکے

لبنان کے اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکے

1762285
لبنان: اسرائیلی سرحد پر دھماکے

لبنان کے اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقوں میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے جنوب میں شعیہ اکثریت کے حامل شہر نباتیہ کے علاقوں دیر الزور اور حومینہ میں 3 دھماکے ہوئے۔

دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی۔ دھماکوں کی وجہ سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم ان علاقوں میں حزب اللہ کی فوجی بیسوں کی موجودگی کا دعوی کیا گیا ہے۔

حزب اللہ ملیشیاوں نے اخباری نمائندوں کو علاقے میں داخل ہو کر معلومات حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی۔

دھماکوں کے بارے میں لبنان حکومت اور حزب اللہ کی طرف سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں