اسرائیلی فورسسز کی احتجاجی مظاہروں میں مداخلت سے 34 فلسطینی  زخمی

اسرائیلی فورسز نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے جواب دیا جب کہ فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا

1759297
اسرائیلی فورسسز کی احتجاجی مظاہروں میں مداخلت سے 34 فلسطینی  زخمی

اسرائیلی قوتوں کی مقبوضہ  دریائے اُردن کے مغربی کنارے  پر غیر قانونی یہودی بستیوں  کے خلاف  احتجاجی مظاہروں میں مداخلت کے دوران 34 فلسطینی  زخمی ہو گئے۔

فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے کئی حصوں میں خاص طور پر شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلوس کے قصبے بیتا میں غیر قانونی یہودی آباد کاری کے خلاف مظاہرے کیے۔

اسرائیلی فورسز نے ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس سے جواب دیا جب کہ فلسطینیوں نے پتھراؤ کیا۔

فلسطین ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 فلسطینی شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی ہوئے، مداخلت کے دوران 7 افراد بھگدڑ میں زخمی ہوئے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے، ایمبولینسوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور میدان میں موجود ابتدائی طبی امدادی ٹیموں کو زخمیوں کی عارضی طور پر  مرہم پٹی کرنی  پڑی۔

دوسری جانب فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی خبر کے مطابق نابلوس کے قصبے بیت ڈیسین میں مظاہروں میں اسرائیلی فورسز کی مداخلت کے دوران ربڑ کی گولیوں سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے۔



متعللقہ خبریں