عراق: دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 ڈرون طیارے ناکارہ بنا دئیے گئے

بغداد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 ڈرون طیارے ناکارہ بنا دئیے گئے

1756227
عراق: دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 ڈرون طیارے ناکارہ بنا دئیے گئے

عراق کے بغداد انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر دھماکہ خیز مواد سے لیس 2 ڈرون طیارے ناکارہ بنا دئیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق قبل ازیں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے دوران "وکٹوریا ائیر بیس" کے نام سے پہچانے جانے والے بغداد ائیر پورٹ کے ڈپلومیٹک زون کو دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرون طیاروں سے ہدف بنانے کی کوشش کی گئی۔

مذکورہ ڈرون طیاروں کو ائیر ڈیفنس سسٹم کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

عراقی حکام کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حملے کا، ایران انقلابِ اسلامی فورسز کے کمانڈر، قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کی دوسری برسی کے موقع پر ہونا مرکزِ توجہ بنا ہے۔



متعللقہ خبریں