اتحادی قوتوں نے صنعا پر فضائی آپریشن شروع کر دیا
بتایا گیا ہے کہ اتحادی قوتوں نے اسلحے کی ترسیل کوروکنے کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سول آبادی کو ایک اسکول کے قریب جمع ہونے کا حکم دیا ہے
1752950

یمن میں سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے صنعا پر حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی خبر ایجنسی SPA کےمطابق، ستمبر 2014 سے اب تک حوثیوں کے زیر کنٹرول صنعا کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں اسلحے کی ترسیل کا پتہ لگایا گیا ۔
بتایا گیا ہے کہ اتحادی قوتوں نے اس ترسیل کوروکنے کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سول آبادی کو ایک اسکول کے قریب جمع ہونے کا حکم دیا ہے۔
علاوہ ازیں،بتایا گیا ہے کہ یہ آپریشن عالمی قوانین اور حقوق انسانی کے دائرے میں شروع کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیاہے۔