اتحادی قوتوں کا یمن پر حملہ،حوثیوں کے ٹھکانے ہدف پر

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں نے یمن میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی جبکہ اس سےپہلے حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے سرحدی شہر میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

1752633
اتحادی قوتوں کا یمن پر حملہ،حوثیوں کے ٹھکانے ہدف پر

سعودی عرب کی قیادت میں اتحادیوں نے یمن میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی جبکہ اس سےپہلے حوثی باغیوں کے حملے میں سعودی عرب کے سرحدی شہر میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

خبر  کے مطابق، ایران کے حمایت یافتہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں میں تین سال میں پہلی مرتبہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

یمن میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ اتحادیوں کی جوابی کارروائی میں حوثی باغیوں کے دارالحکومت صنعا کے علاقے اجاما میں تین افراد جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہوگئے۔

سعودی عرب کے سول ڈیفنس کا کہنا تھا کہ یمن کی سرحد کے قریب واقع جنوبی خطے میں جازان پر میزائل حملہ کیا گیا جہاں ایک سعودی اور ایک یمنی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘شہر کی ایک مرکزی سڑک پر کمرشل اسٹور پر عسکری میزائل گرا، جس کےنتیجے میں 2 اموات ہوئیں’، سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 6 افراد ایک اور ایک بنگلہ دیشی زخمی ہوئے۔

مذکورہ واقعے کے فوری بعد سعودی اتحادیوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروئی کی تیاری کی جارہی ہے۔

یمنی عہدیداروں نے بتایا کہ بعد ازاں انہوں نے فضائی کارروائیوں کے ساتھ جواب دیا، جس میں ایک بچہ اور خاتون سمیت 3 شہری جاں بحق اور دیگر 6 زخمی ہوئے۔

اتحادیوں نے کہا کہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کے لیے تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یمن کے حوثی باغی اس سےقبل بھی سعودی شہروں پر مسلسل میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہے ہیں اور انہوں نے ہوائی اڈوں کے علاوہ تیل کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا تھا۔



متعللقہ خبریں