ساٹھ سال سے زائد عمر کے شہری چوتھی کورونا ڈوز لگوائیں:حکومت اسرائیل
اسرائیلی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو تجویز دی ہے کہ وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی خوراک لگوائیں
1751077

اسرائیلی حکومت نے 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور طبی عملے کو تجویز دی ہے کہ وہ کووڈ انیس سے بچاؤ کی ویکسین کی چوتھی خوراک لگوائیں۔
مقامی پریس کے مطابق،اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہریوں نے دنیا بھر میں سب سے پہلے کووڈ ویکسین کی تیسری ڈوز لگوائی اور اب چوتھی خوراک لگوانے میں بھی وہ پہل کر رہے ہیں۔
اسرائیلی کابینہ نے اومیکرون کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے نئی پابندیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
94 لاکھ کی کُل آبادی میں سے محض 59 فیصد کی مکمل ویکسینیشن ہوئی ہے۔