مصر: شدید بادی جھکڑ اور ریت کا طوفان، 3 افراد ہلاک

مصر میں شدید بادی جھکڑوں اور ریت کے طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے، شرم الشیخ اور سویز بندرگاہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا

1745138
مصر: شدید بادی جھکڑ اور ریت کا طوفان، 3 افراد ہلاک

مصر میں شدید بادی جھکڑوں اور ریت کے طوفان کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ اخبار الیوم کے مطابق غربیہ شہر میں شدید بادی طوفان کی وجہ سے ایک درخت جڑوں سے اکھڑ کر ٹیکسی کے اوپر جا گِرا جس کے نتیجے میں 25 سالہ ٹیکسی ڈرائیور ہلاک ہو گیا ہے۔

اسماعیلیہ شہر میں بھی ایک درخت 62 سالہ راہگیر کے اوپر جا گرا جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ دیکہلیہ شہر میں ایک 60 سالہ شخص بادی جھکڑوں کی شدت سے چھت سے گِر کر ہلاک ہو گیا ہے۔

ملک میں نامساعد موسمی حالات کی وجہ سے شرم الشیخ اور سویز بندرگاہوں کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں