لبنانی صدر عون: میں مدت فرائض کے خاتمے پر مزید عہدے پر رہنے کے حق میں نہیں ہوں

"میں پارلیمنٹ کی توسیع کے خلاف ہوں، میں اپنی مدت ختم ہونے کے بعد صدارتی محل میں نہیں رہوں گا

1740581
لبنانی صدر عون: میں مدت فرائض کے خاتمے پر مزید عہدے پر رہنے کے حق میں نہیں ہوں

لبنانی  صدر مشل عون  نے  اپنی مدت فرائض پورا  ہونے کے دن 31 اکتوبر  2022  کو اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے  کی خواہش ظاہر کی ہے تا ہم پارلیمنٹ  کے فیصلے  کی صورت میں یہ اپنے فرائض کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

عون  نے قطر کے دارالحکومت دوحہ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ پارلیمانی انتخابات کے لیے تمام تر تیاریاں کی جائیں گی، عون نے کہا،"میں پارلیمنٹ کی توسیع کے خلاف ہوں، میں اپنی مدت ختم ہونے کے بعد صدارتی محل میں نہیں رہوں گا، میں تب ہی رہوں گا جب پارلیمنٹ اس حوالے سے کوئی  فیصلہ کرے گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے عہدے کی مدت کے بعد صدارت میں خلا پیدا ہونا ممکن نہیں ہے، اور حکومت اتنی مضبوط ہے کہ وہ عارضی مدت میں بھی یہ ذمہ داری اٹھا سکنے کی اہل ہے۔



متعللقہ خبریں