ایران: ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ

صدر رجب طیب ایردوان اور صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات، مذاکرات میں باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے: وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان

1740042
ایران: ترکی کے ساتھ باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے درمیان ملاقات میں باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 عبداللھیان نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں ترکمانستان میں منعقدہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 15 ویں سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں صدر ایردوان اور صدر رئیسی کے درمیان ملاقات کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دونوں سربراہان کے درمیان مذاکرات نہایت درجے دوستانہ و مخلصانہ ماحول میں طے پائے۔ مذاکرات میں باہمی تعلقات کو کثیر الجہتی فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں صدر ایردوان نے تہران کے لئے متوقع دورے کے دوران ترکی۔ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل اجلاس کے انعقاد سے بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقتصادی تعاون کمیٹی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکمانستان میں تشریف فرما صدر ایردوان اور صدر رئیسی نے بند کمرے کے مذاکرات کئے تھے۔



متعللقہ خبریں